چنیوٹ؛ رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع

7

چنیوٹ، 19 مارچ (اے پی پی ):   ضلع چنیوٹ کی تینوں  تحصلیوں چنیوٹ،لالیاں اور بھوآنہ میں اتوار کے روز سے وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام غریب عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔مفت آٹے کی فراہمی مستحقین تک ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مستحق افراد کے لئے 25شعبان سے 25رمضان تک دس کلو گرام آٹا کے تین تھیلے مفت تقسیم کئے جائیں گے ،تقسیم کا یہ عمل تین مرحلوں پرمشتمل ہو گا۔

بے نظیر انکم پروگرام کے تحت فری آٹے کی فراہمی کو جدید ڈیجیٹل اپیلیکشن سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ چنیوٹ ضلع کی  تنیوں تحصلیوں چنیوٹ،لالیاں اور بھوآنہ میں اس سلسلہ میں چنیوٹ میں 11 ٹرک پوائنٹ،لالیاں  اور بھوانہ میں 5,5ٹرک پوائنٹ جبکہ چنیوٹ میں 7 یوٹیلٹی سٹورز،لالیاں میں 10 جبکہ بھوآنہ میں 117 یوٹیلٹی سٹورز پر حکومت کی طرف سے مفت آٹا میسر ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا خود اس پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں اور تینوں  تحصلیوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی سخت نگرانی کا حکم دیا ہے۔ آٹے کے حصول کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کو چائیے کہ وہ وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ ایپ 8070پر آٹا لکھ کر میسج کریں تا کہ ان کو شفافیت سے آٹا کی فراہمی کی جا سکے۔