عارف والا؛ مدرسة المدینہ قبولہ میں ساٹھ حفاظ کرام میں اسناد تقسیم

12

عارف والا، 19 مرچ (اے پی پی ):  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مرکز مدرسة المدینہ قبولہ روڈ میں   تقسیم اسناد کی پروقار تقریب میں تحصیل عارفوالا کے 60 حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سرکار مدینہﷺ کی بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور مرکزی رہنماء دعوت اسلامی حاجی محمد شاہد عطاری نے سیرت نبویﷺ پر خوبصورت بیان فرماکر اہل ایمان کے قلب کو منور فرمایا ۔

اس موقع پر امیر دعوت اسلامی کے ضلعی نگران علامہ محمد طارق عطاری ،ساجد منیر عطاری ودیگر نے حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کیں اور اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

تقریب میں دعوت اسلامی کے امیر حیدر علی عطاری ، ناظم اعلیٰ قاری عبدالرحمان ،قاری محمد شعبان عطاری ،قاری تنویر حسین ،ناظم قاری لیاقت علی عطاری، امام مسجد ھذا قاری محمد اجمل عطاری ،نامور شخصیت میاں ارسلان سلطان عطاری سمیت تحصیل بھر کے علماء کرام اور  میٹھے میٹھے مدنی مومنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔