اسلام آباد،17اپریل (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پیر کو جے یو آئی( ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مفتی عبدالشکور نڈر انسان تھے، ایوان میں وہ ایک مخصوص انداز کے ساتھ آتے تھے۔اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے، پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔











