اوکاڑہ؛نئے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بیچ لگانے کی تقریب  

16

اوکاڑہ،07اپریل(اے پی پی ):ڈی پی او آفس میں نئےترقی پانے والے سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بیچ لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ منصورامان  نے سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پروموشن کی تقریب میں افسران  کے خاندانوں  کو بھی مدعو کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ دوسروں کی خاطر اپنی جان تک کی قربانی دینے والے پولیس افسران اور جوانوں کا فخرپنجاب پولیس کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ڈی پی او نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔

سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں محمد الطاف,خورشیداحمد، زاہد محمود،محبوب عالم،محمداحمد، طارق محمود،راشد اقبال، محمداشرف، ظفراقبال، شہزاد اسلم،ناصرعلی، شفقت امیرحیدراور محمدکامران شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اعجازحسین،محمد عارف، عبدالغفور، غلام سرور، محمدامین، منصب علی اور محمداسلم شامل ہیں۔