ملتان؛ ماہ صیام میں مساجد،امام بارگاہوں اور درباروں پر خصوصی صفائی مہم شروع

16

ملتان،07 اپریل (اے پی پی ):چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر ماہ صیام میں مساجد،امام بارگاہوں اور درباروں پر خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے جمعہ المبارک کے موقع پر عبادت گاہوں کے روٹس پر چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ راستوں پر صفائی آپریشن کیا گیا۔صفائی مہم کےدوران درباروں و جامعات پر خصوصی سکواڈ نے کوڑے اور ملبہ جات کے ڈھیر بھی صاف کئے۔

قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد نے علی الصبح مختلف  یونین کونسلز میں انسپکشن کی ۔انہوں  نے  عبادت گاہوں کے گرد عملے کو کنٹینرز خالی کرکے چونا بھی چھڑکانے کہ ہدایت کی  سی ای او نے کہا کہ کمپنی عملے کو جلد نیا یونیفارم فراہم کرکے فیلڈ فورس مضبوط کرینگے جبکہ کنٹینرز اور مشینری کی مرمت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔