اوکاڑہ؛ شارٹ سرکٹ  کے باعث آگ لگنے کا واقعہ، ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پا لیا

26

اوکاڑہ،15اپریل (اے پی پی):  میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122اوکاڑہ کے مطابق آبادی بھائیوں والا کارخانہ میں واقع گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ریسکیو موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت فائر فائٹنگ کر کے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےلگی جس نے پورے کمرے کو لیپٹ میں لے لیا تھا۔