نوشہرہ ورکاں ؛رمضان اسپیشل پیکج کے تحت مستحق افراد کو فری آٹا کی  سپلائی جاری

17

نوشہرہ ورکاں، 15اپریل (اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حکم پر رمضان اسپیشل پیکج میں  فری آٹا سپلائی سکیم کے تحت مستحق افراد کو سپلائی جاری ہے۔

اس سلسلے میں السید مارکی میں فری آٹا سپلائی کے پوائنٹ پر مرد خواتین کا ہجوم دکھائی دیا اور مرد خواتین کے لیے بیٹھنے کے لیے مارکی حال میں چیئرز لگانے کا اہتمام  بھی  کیا گیا ھے۔

اس موقع پر  امن امان برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو کی نگرانی میں عملہ میونسپل کمیٹی،ریونیو، ڈی ایس پی چوھدری عبد الحمید ورک اور  ایس ایچ او رائے منیر احمد کے ھمراہ پولیس فورس کا دستہ بھی موجود رھتا ھے۔

اب تک رمضان اسپیشل پیکج کے تحت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ڈیڑھ لاکھ دس کلو گرام آٹے کے تھیلے آن لائن ڈیٹا میں شمار مرد خواتین کو تقسیم کیے جا چکے ھیں اور کل 25 رمضان المبارک تک فری آٹا کی سپلائی دی جائیگی۔