اوکاڑہ،30اپریل(اے پی پی): پانچ کمسن بچے مبینہ طورپر جنگلی جڑی بوٹی کھانے سے بے ہوش ہوگئے،ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منقل کر دیا ہے۔
نواحی گاؤں 43/تھری آر کا رہائشی نوید اپنےگھر میں لکڑیاں جلانے کے لئے لایا اورشام کے وقت پانچ کمسن بچے نواز علی، نصرنوید،سلیم سرفراز، سنبیلہ اور خدیجہ جو کہ صحن میں کھیل رہے تھے انہوں نے لکڑیوں کے ساتھ جنگلی جڑی بوٹی کا گچھا لگا دیکھا اورمبینہ طور پرخشک پھل سمجھ کر کھانا شروع کر دیا۔جسے کھاتے ہی تمام بچوں کی حالت غیر ہوگئی اور قے کرتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔
اس واقع کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی جس پر ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے متاثرہ بچوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال داخل کروادیا جہاں ڈاکٹروں نے انکے معدے واش کرکے ان کا علاج شروع کر دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔











