اوکاڑہ؛700 کلو  فنگس زدہ پنیر ، 1000 کلو  بدبودار دہی برآمد،پروڈکشن ایریا سیل

19

اوکاڑہ، 08 اپریل (اے پی پی) :فوڈ سیفٹی ٹیم نے بنگلہ( گوگیرہ)اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے پروڈکشن یونٹ سے  700 کلو  فنگس زدہ پنیر اور 1000  کلو  بدبودار  مضر صحت دہی برآمد کر کے ضبط کرلیا ہے۔

کارروائی کے دوران پنیر کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھی بھیج دیا گیا اور سٹوریج  اور پروڈکشن ایریا کو عارضی طور بند کر دیا گیا ہے۔