پشین،18اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں رمضان المبارک کے دوران گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کاکڑ نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد دوکانداروں کو جرمانہ کیے جبکہ مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والے دوکانداروں کا دودھ بھی نیلام کردیا۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بہادر کاکڑ نے کہا کہ دودھ، دہی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے سستا بازار میں اشیاء خوردونوش اور دیگر اتظامات کا جائزہ لیا۔











