اوکاڑہ،07اپریل (اے پی پی): قومی شاہراہ البرق چیک پوسٹ کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 مسافر زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔قومی شاہراہ نزد البرق چیک پوسٹ کے قریب مسافر بس نامعلوم وجہ سے اُلٹ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 4 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔جبکہ 7 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 1 بچہ، 5 مَرد اور 1 خاتون شامل ہے۔











