اوکاڑہ،15اپریل (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ چورستہ میاں خاں پولیس نے تاج نامی مبینہ بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ملزم نے5341 گرام چرس کے پانچ مختلف پیکٹ بنارکھے تھے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔











