اوکاڑہ، 15 اپریل (اے پی پی):اوکاڑہ میں تھانہ راوی کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 3 رکنی ڈکیت گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ منصور امان کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او صدرسرکل جاوید اقبال کی زیرنگرانی تھانہ راوی پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹررب نواز وٹومعہ پولیس ٹیم نے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 3 رکنی ڈکیت گینگ مزمل عرف نیلا ولد شیرا قوم مراھڑ سکنہ جندراکہ،رنگ علی ولد فاضل علی قوم ناٸی سکنہ جندراکہ اورمدثر ولد محمد طارق قوم مراھڑ سکنہ جندراکہ کو رفتا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور 3عدد معہ زندہ ضرب گولیاں اورنقدی رقم 2لاکھ سے زاٸد اور لاکھوں روپے مالیت کی 6عدد موٹر ساٸکلیں برآمد کرکے پولیس تھانہ راوی میں مقدمات درج کئے جبکہ ملزمان نے متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔











