اٹک،۲۴ اپریل (اے پی پی):اٹک خورد کے مقام پر دریائے سندھ عید پر پکنگ منانے والے دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والے نوجوانوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد ٹیم نے دونوں لاشیں نکال لیں اور لواحقین کے حوالے کر دیں۔ ڈوبنے والوں میں 16سالہ جبران ولد عنایت خان اور 20 سالہ احمد خان ولد گلزار خان شامل ہیں۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔