ایک مریضہ جس کا ڈیلیوری کا وقت قریب ہونے کیوجہ سے حالت انتہائی سیریس ہے اور اسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

10

 ملتان 09 اپریل (اےپی پی):ریسکیو حکام کے مطابق کنٹرول روم کو الصدیق ہسپتال ٹاٹے پور سے ڈیلیوری کیس کی کال موصول ہوئی۔ کالر کے مطابق ایک مریضہ جس کا ڈیلیوری کا وقت قریب ہونے کیوجہ سے حالت انتہائی سیریس ہے اور اسے نشتر ہسپتال منتقل کرنا ہے۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے کال موصول ہوتے فوری طور پر قریبی ایمبولینس روانہ کر دی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت ریسپانس کیا اور مریضہ کو لے کر نشتر روانہ ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق  مریضہ کو نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے دوران اس کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئ جس سے ماں اور بچے کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا اس لیے ریسکیو اہلکاروں نے ماہرانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ایمبولینس میں فوری کامیاب ڈیلیوری کی۔  ریسکیو اہلکاروں نے زچہ اور بچہ کو با حفاظت نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ بچے کے والد نے ریسکیو عملے کو دعائیں دی اور ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ  زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔