اے سی نے گندم کی بھرائی کیلئے پرائیویٹ باردانہ استعمال کرنے پر چار دکانیں سیل کر کے 2ہزار تھیلہ گندم ضبط۔ کر لیا

75

 

نوشہرہ ورکاں، 18 اپریل ( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ ورکاں کے ہمراہ غلہ منڈی نوشہرہ ورکاں کا وزٹ کیا۔گندم سرکاری کی بجائے پرائیویٹ باردانہ میں بھرنے پر چار دکانیں جن میں سفیان ,ٹریڈرز، عامر گونگا کمیشن شاپ،شریف گجر کمیشن شاپ، صفدر گجر کمیشن شاپ شامل ہیں جبکہ 2ہزار گندم کے تھیلے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے حوالہ کرکے انہیں گندم خرید سنٹر نوشہرہ ورکاں شفٹ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریدنے کا حکومت کا مقرر کردہ ٹارگٹ ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔ گندم ذخیرہ کرنے، پرائیویٹ فروخت کرنے یا سمگل کرنے والے افراد کے خلاف فوری طورپر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس سلسلہ میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیاجائے گا۔