پاراچنار میں ستائیس رمضان البارک 2017 کو خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کی یاد میں تقریب کا اہتمام

25

پاراچنار، 19 اپریل (اے پی پی):پاراچنار میں ستائیس رمضان البارک 2017 کو افطاری سے قبل دو خودکش دھماکے ہوئے تھے اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے شہداء کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔طوری مارکیٹ پاراچنار میں یوم شہداء منایا گیا جس میں دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور روزہ داروں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر شہداء کے ورثاء کا کہنا تھا کہ دو ہزار سترہ میں ہونے والے خود کش دھماکے انتہائی افسوسناک تھے جس میں بے گناہ روزہ دار مارے گئے۔