خیرپور، مسافر وین  آگ لگنے سے جل گئی، مسافر محفوظ

26

خیرپور،27اپریل(اے پی پی) سکھر سے ٹھری میرواہ جانے والی مسافر وین کی وائیرینگ میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے مسافر وین شاہ لطیف تھانہ کی حدود میں جل گئی۔

 فائز برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایاتاہم مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی، پولیس کے مطابق وین کے تمام مسافر محفوظ رہے۔