خیرپور: امام بارگاہ قصر حسینی محلہ علیمراد سے یوم القدس ریلی نکالی گئی

27

خیرپو، 14 اپریل (اے پی پی):یوم القدس کی ریلی امام بارگاہ قصر حسینی سے نکالی گئی جسکی قیادت  شیعہ رابطہ کونسل ضلع خیرپور کے سرپرست سید سرکار حسین شاہ، ڈویژنل صدر شیعہ علماء  کونسل پاکستان سکھر علامہ ریاض حسین روحانی نے کی  جبکہ  رابطہ کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ سید شہباز علی شاہ نے ریلی کی نگرانی کی۔ ریلی میں مجلس وحدت المسلمین ضلع خیرپور کے صدر مولانا صفدر علی ملاح، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید محسن علی نقوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن جواد، ضلعی صدر رابطہ کونسل سید جعفر علی شاہ، مولانا غلام قنبر قراتی، سید مطہر زیدی علی عظمت بلوچ فقیر ثمر، نثار حسین چانڈیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف، مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور بیت المقدس کی صیہونی تسلط سے آزادی کے لیئے جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی ۔ یوم القدس مظلوموں کی حمایت کا دن ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کو اسرائیل کی جارحیت نظر نہیں آتی۔ ہم مسلمانوں کی تمام تر حمایت فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد ہر انسان کی ذمہ داری ہے مسلک کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہماری ذمہ داری ہے۔

خیرپور یوم القدس ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چھتری چوک پہنچی جہاں پر اس نے جلسے کی صورت اختیار کرلی شیعہ رابطہ کونسل ضلع خیرپور کے جنرل سیکرٹری سید ناصر علی شاہ نے قرارداد پیش کی ۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں اسرائیل مردہ باد کے پلے کارڈ پاکستانی پرچم تنظیمی جھنڈے اور قیادت و مرکزی زمہ دارن کی تصاویر اٹھا رکھی تھی۔