ریسکیو1122 کی یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پرضلع بھرمیں ایمرجنسی پروٹوکول کوریج جاری

79

اوکاڑہ۔ 12 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر سرپرستی ریسکیو1122 کی جانب سے یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پرضلع بھرمیں ایمرجنسی پروٹوکول کوریج جاری ہے۔ ترجمان ایمرجنسی سروس کے مطابق  ریسکیو 1122 اوکاڑہ  ضلع بھر میں یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں منعقدہ مجالس اورجلوسوں کو احسن طریقے سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔تحصیل اوکاڑہ میں مرکزی امام بارگاہ ایونِ حُسین اور امام بارگاہ حیدریہ لاری اڈہ میں ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ تحصیل دیپالپور میں امام بارگاہ ساجدیہ ڈیرہ روشن شاہ جبکہ تحصیل رینالہ خورد میں امام بارگاہ بیت الحسین میں ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ریسکیو ایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں 3 ایمبولینسز، 2 فائر وہیکلز اور7 ریسکیو بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔ تحصیل آفیسرز اپنے زیرِنگرانی متعلقہ تحصیلوں میں انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم 24/7 فعال  ہے اور پروٹوکول کوریج کے ساتھ ساتھ روٹین ایمرجنسی پر بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سارے انتظامات کو سپروائز کر رہے ہیں۔