رینالہ خورد؛ عید پر زائد کرایہ ، اوورلوڈنگ کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز

14

رینالہ خورد،17 اپریل(اے پی پی): نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 14رینالہ خورد کی جانب سے عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف خصوصی مہم کا آغازکر دیاگیاہے۔

مہم کا مقصد ٹرانسپورٹ حضرات کی جانب سے مسافروں سے زائد کرایہ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کرناہے۔موٹر وے اور ہائی وے پرسفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔