سکھر،27اپریل(اے پی پی):کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس میں خیرپور میرس ٹنڈو مستی کے قریب اچانک آگ بھرک اٹھی،آگ کوچ نمبر 17 میں لگی جس کے بعد 17 نمبر کوچ کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہے، تمام مسافروں کو کوچ سے اتار لیا گیا ہے،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایدھی اور دیگر ریسکیو ٹیمیں اور ریلوے افسران بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔











