ہرنائی،27اپریل(اے پی پی):ملیریا پروگرام انڈنس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک اور محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا سے آگہی کا عالمی دن منایا گیااور ملیریا آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملیریا سے بچاؤ اور روک تھام کا واحد حل علاج اور احتیاطی تدابیر میں ہے، ملیریا سے بچاؤ کیلئے سب سے اہم احتیاط صفائی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا، گندھے پانی کو جمع ہونے سے روکنا، مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کیلئے جالی اور دواؤں کے استعمال سے ملیریا سے بچا جاسکتا ہے۔
سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر سردار عبد المجید جوگیزئی، میونسپل کمیٹی کے چیرمین عبدالجلیل میانی سمیت سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں، پیرامیڈیکس اسٹاف،اساتذہ کرام اور مختلف سکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔











