وہاڑی ، 07 اپریل(اے پی پی ): ضلع وہاڑی میں گندم خریداری کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سیکرٹری جنگلات مدثر وحید کی صدارت میں گندم خریداری مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔
سیکرٹری جنگلات مدثر وحید نے کہا کہ گندم خریداری پالیسی پر مکمل عمل کیا جائے ، ضلع میں 1لاکھ 29 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خرید کی جائے گی، حکومت پنجاب نےگندم کی قمیت 2200 سے 3900 کر دی ہے،باربرداری اخراجات سو کلو گرام بیگ کے 10 سے بڑھا کر 60 روپے کر دیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کے مطابق ضلع میں 12 مرکز گندم خرید قائم ہیں بوریوالا اور میلسی سے پاسکو گندم خریدے گا، تحصیل وہاڑی میں محکمہ خوراک گندم خریدے گا۔
حکومت کی کسان دوست پالیسی پر کسانوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، گندم خریداری کے لیے باردانہ تقسیم شروع ہے، محکمہ خوراک کے پاس وافر باردانہ موجود ہے باردانہ حصول کے لیے پالیسی نرم کی ہے، گندم خرید مراکز پر کسانوں کے لیے سہولیات میسر ہیں۔
اے ڈی سی آر محمد طیب، ڈی ایف او ملک وسیم سجاد، ڈی ایف سی عبدالرحمن سمیت متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔











