عدلیہ پریشر ڈال کر الیکشن کروانا چاہ رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے ،سید حسن مرتضی

67

چنیوٹ ،۲۰ اپریل( اے پی پی) :سابق سنئیر صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے ڈیرہ سید عنایت علی شاہ پر پریس کانفرنس میں صحافیوں سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال سے ملک کو بحرانوں میں پھنسایا جارہا سیاسی،معاشرتی اور معاشی طریقے سے ملک کو بحرانوں کی طرف سے دھکیلا جارہا ہے ان کے ہمراہ ایم این اے کے امیدوار سید عنایت علی شاہ ، ایم پی اے کے امیدوار سید کلیم امیر ، رہنما پیپلز پارٹی ملک خلیل احمد و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کی باتیں کرنے والے یہ بھول گئے کہ نیب کے ذریعے غیرآئینی طریقے سے وفاداریاں تبدیل کرائی جاتی رہیں نو کینفیڈنس کا چودہ دن میں کاؤٹنگ نہ کرانا کیا غیر ائینی نہیں تھا کل تک ملک دیوالیہ کی پریس کانفرنس کرنے والے کیسے الیکشن کے لیے پیسے مانگ رہے پیں عبوری اور موجودہ وفاقی حکومت  پر انگلیاں اٹھانے والے ان کی نگرانی میں ہونیوالے الیکشن کے رزلٹ یہ لوگ کیسے قبول کریں گے  عدلیہ پریشر ڈال کر الیکشن کروانا چاہ رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے غیر ائینی طریقے سے وازارت میں انے والے اج ائینی کی پاسدار ی کی بات کررہے ہیں ائین کو بنانے اور بچانے والوں کو کارنر کیا جارہا ہے الیکشن ایک ہی وقت کرکے اس تفریق کو ختم کرنا چاہئیے ملک کو ون یونٹ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کبھی نظام کی تبدیلی تو کبھی صداراتی نظام لانے والے آج ملک میں ائین کی حفاظت کی بات کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی ائین کا کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کرئے گے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن  ہوں لیکن ایسے الیکشن کے خواہش مند نہیں جس سے ملک میں انارکی پھیلے۔