کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے تمام شعبہ جات کو دیئے گئے ریونیو/ریکوری اہداف کا جائزہ لیا گیا

30

لاہور، 20 اپریل(اے پی پی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کی ریسورس جنریشن بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام شعبہ جات کو دیئے گئے ریونیو/ریکوری اہداف کا جائزہ لیا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک تمام شعبے اپنے اہداف ہر صورت مکمل کریں۔  ٹاؤن پلاننگ، میٹروپولییٹن ونگ، ایل ڈی اے کی سوسائٹیز کے ڈائریکٹر نے اپنے اپنے اہداف کے حصول بارے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ کمرشلایزیش فیس کے حصول اور ریکوری کے اہداف کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا۔  شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے سے متعلقہ سروسز میں مزید آسانیاں لائی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی، ایل ڈی اے ایونیو اور ایل ڈی اے کی دیگر سوسائٹیوں میں ریونیو ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس نے تمام شعبہ جات کے ریونیو ٹارگٹ کے اہداف پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف انجینئر اسرار سعید خان، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی،ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ سید منور بخاری،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، ڈائریکٹر فنانس اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔