عطر الکلام؛ ذان میں سعودی اور حسن قرآت میں ایرانی شہری نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں

14

ریاض،08اپریل(اے پی پی):سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام عطر الکلام مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں جس میں اذان اور حسن قرآت کے مقابلوں میں سعودی اور ایرانی شہری نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔

دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے عطر الکلام مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں سعودی شہری محمد الشریف نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایرانی شہری یونس شاہ مرادی نے مقابلہ حسن قرآت جیتا جس پر دونوں کو سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے سعودی شہری محمد الشریف کو دو ملین ریال جبکہ ایرانی شہری یونس شاہ مرادی کو تین ملین ریال انعام سے نوازا۔

عطر الکلام مقابلوں کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی مختلف کیٹگری میں چھ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

 اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کا کہنا تھا کہ عطر الکلام مقابلوں کو پوری دنیا کے مسلمانوں نے سراہا ہے اور اس سے قرآن مجید کی فضیلت کو فروغ دینے کا موقعہ میسر آیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھی یہ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔