اٹک،08اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر رائواطف رضا نے کہاہے کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کئے جارہےہیں،اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں،اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔
اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کارکر دگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔











