رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ میں بڑی کاروائی، 16 سالہ ناصر باحفاظت بازیاب

26

رحیم یار خان،08اپریل(اے پی پی): پولیس نے کچہ رحجان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنل کرتے ہوئے چار روز قبل بھونگ سے اغواء ہونے والے 16  سالہ ناصر کو  بازیاب کرا لیا ہے جبکہ کریمینلز کی کمین گاہیں مسمار کر دی گئی ہیں۔

 ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی نگرانی میں پولیس کی سپیشل ٹاسکنگ ٹیم کی جانب سے کچہ میں کارروائی کی گئی، دوران کارروائی مجرموں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس کی سپیشل ٹاسکنگ ٹیم کی جرآت، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی داد دیتے ہوئے حوصلہ آفزائی کی اور کہا کہ مجرموں کے منطقی انجام تک کچہ میں پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔