لاہور، 23 اپریل(اے پی پی): عید کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے فیلڈ میں ورکرز کے ساتھ ملاقات کی اور ورکرز میں مٹھائی اور عیدی بھی تقسیم کی۔ڈی سی لاہور نے شالیمار، چائنہ سکیم، گڑھی شاہو ڈیرہ گجراں کے علاقے میں صفائی اور سیوریج کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی سی لاہور نے عید کی چھٹیاں شہریوں کے سکون پر قربان والے ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی اور ورکرز کی حاضری پر بریفنگ دی بھی دی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے صفائی کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ لاہوریوں کو صاف ستھری عید کا تحفہ دینے پر ڈی سی لاہور نے افسران اور اہلکاروں کو شاباش بھی دی۔