لاہور کو سرسبز بنانے کیلئے ہر محکمہ ذمہ دار ہے، کوئی بری الزمہ نہیں: محمد علی رندھاوا

20

لاہور، اپریل 26(اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت صحت مند ماحول و انسداد سموگ کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر یسین وٹو۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عمران علی۔ودیگر افسرن کی شرکت۔ڈی سیز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں گنجان اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کیجائیگی جس کیلئے پی ایچ اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہر میں ایک تا ڈیڑھ فٹ کے پودے نہیں لگیں گے بلکہ 5 تا 6فٹ کے پودے لگیں گے۔ کمشنر لاہور نے اضلاع سے شجرکاری کیلئے خالی جگہوں کی تعداد و ایریا کی فہرستیں طلب کر لیں۔ کمشنر لاہور نے لاہور کو اضلاع سے جوڑنے والی سڑکوں پر شجرکاری کے اہداف ضلعوں و پی ایچ اے کو سپرد کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انھوں نے ہدایت دی کہ ہر پودا جیو ٹیگ کیجائے اور ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے۔ایک ایک پودے کی پرورش کریں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے کیٹیگری کی نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں میواکی جنگل لگوائیں۔لاہور کو سرسبز بنانے کیلئے ہر محکمہ ذمہ دار ہے۔کوئی بری الزمہ نہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پی ایچ اے کے پاس بڑے پودے موجود ہیں۔محکمہ جنگلات بھی بڑے  پودے فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہدف ہے کہ لاہور میں انسداد سموگ کیلئے 6لاکھ جوان پودے لگائے جائینگے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر شجرکاری سٹیرنگ کمیٹی بنائی جائے گی اور  ہفتہ وار پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔