نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی کا سی بی ڈی مین بلیوارڈ پراجیکٹ کا دورہ لبرٹی چوک سے کلمہ چوک تک مین بلیوارڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

12

لاہور،26اپریل ( اے پی پی ):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سی بی ڈی مین بلیوارڈ پراجیکٹ کا دورہ لبرٹی چوک سے کلمہ چوک تک مین بلیوارڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا انڈر پاسز کے تعمیراتی کاموں میں سست روی پر شدید برہمی کااظہار متعلقہ حکام کی سرزنش مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں پورا منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ مئی کے شروع میں اس منصوبے پر 100 فیصد کام مکمل ہونا چاہیے،منصوبے پر دن رات کام کیا جائے۔انڈرپاسز کے باقی ماندہ کاموں کو جلد تکمیل تک پہنچایا جائے۔محسن نقوی کو منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی بی ڈی مین بلیوارڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے روزانہ 3 لاکھ گاڑیوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی اور ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی ہو گی۔ سی بی ڈی مین بلیوارڈ کی والٹن روڈ تک رسائی کے لئے کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔  صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر۔چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز ہاؤسنگ، اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف ٹریفک آفیسر، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی واسا، این ایل سی کے اعلیٰ حکام، ایم ڈی نیسپاک، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔