ملتان، 14 اپریل ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ہدایات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔تجاوزات کے خلاف آپریشن ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کاشف جلیل کی زیر نگرانی کیا گیا۔انفورسمنٹ ٹیم نے ماڈل ٹاؤن چوک، سیداں والا بائی پاس چوک کے اطراف تجاوزات ختم کرا دیں ۔روڈز کی حدود میں قائم تجاوزات کھوکھے،سٹال وغیرہ ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا۔ماڈل ٹاؤن چوک اور سیداں والا بائی پاس چوک پر موجود تجاوزات بارے پنجاب محتسب اعلی کی جانب سے بھی نوٹس لیا گیا تھا۔











