ملتان۔14اپریل (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک نے کہاہے کہ ڈویژن میں 651000 میٹرک ٹن گندم خریداری ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔شناختی کارڈ پر فری آٹے کا ایک تھیلہ ملنے والوں کو مکمل تین تھیلوں کا کوٹہ دیا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نےگندم خریداری، مفت آٹا سکیم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں میں سرویلنس اورپرائس لسٹ واضح آویزاں کرکے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کروایا جائے۔اجلاس کے دوران کمشنرکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ڈویژن میں ابتک گندم کی سمگلنگ کے خلاف 105چھاپے مارے گئے،گندم سمگلنگ میں ملوث 90 گاڑیاں پکڑی گئیں۔1956.05میٹرک ٹن گندم قبضے میں لیکرخریداری مراکزپراتاری گئ۔گندم کی سمگلنگ پر4 ایف آئی آردرج کروائی جاچکی ہیں۔ڈویژن میں ابتک214399.5میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیاجاچکا ہےاورابتک 88670.8 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔ ماہ صیام میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف 86356 چھاپے مارے گئے۔8512000روپے جرمانہ، 78 ایف آئی آر درج، 316 افراد گرفتار کئے گئے۔ ابتک ملتان ڈویژن میں 50 لاکھ سے زائد مفت آٹے کے تھیلےبھی تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرزاورمتعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔











