میرپورخاص ؛ مستحق افراد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت راشن تقسیم

19

میرپورخاص ،03  اپریل ( اے پی پی): رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جماعت اسلامی کے زیلی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت  مستحق  افراد میں   راشن تقسیم  کیا  گیا۔

اس موقع پر ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن نادر خان نے کہا کہ  الخدمت فاؤنڈیشن رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

 امیر جماعت اسلامی سٹی میرپورخاص  رفیق چوہان سمیت دیگر نے خطاب میں کہا الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب میں بھی ضلع بھر میں راشن،، ٹینٹوں کی تقسیم، مکانات کی تعمیر سے لیکر ہر شعبے میں خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہماری لیبارٹریز، ایمبولینسز بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا خدمت خلق کا نظریہ واضع ہے،

بعد ازاں میرپورخاص کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مستحقین میں مہینے بھر کا راشن تقسیم کیا گیا۔تقریب میں ضلعی عہدے داران موجود تھے جبکہ مستحقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔