نارووال ؛ ممبربورڈآف ریونیوسیدنجف اقبال کا مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ

4

نارووال، 08  اپریل (اے پی پی): حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر کے مستحق گھرانوں میں مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کاجائزہ لینے کے لئے  ممبربورڈآف ریونیوسیدنجف اقبال نےڈپٹی کمشنر چودھری محمد اشرف کے ہمراہ ظفروال سٹی سمیت دمتھل،سنکھترہ اورسپورٹس جمنیزیم نارووال میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا۔

ممبربورڈآف ریونیوسیدنجف اقبال نے فری آٹاپوائنٹس پرآٹے کا ریکارڈاورعوام الناس کوآٹےکی فراہمی کےعمل کا جائزہ لینےکےساتھ ساتھ آٹا پوائنٹس پر ڈیوٹی پرمعموراہلکاروں کو عوام الناس کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے فاسٹ سروس ڈیلیوری کے اصول کے مطابق کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اے ڈی سی آرراناامجدعلی،اسسٹنٹ کمشنرفاروق اعظم،راناظفراللہ خاں،ڈی آئی اواحسان الحق،نائب تحصیلدارمحمدارشدودیگراس موقع پرموجودتھے۔