اسلام آباد،3اپریل (اے پی پی):وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سےرکن قومی اسمبلی نور الحسن تنویر نے پیر کو یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نور الحسن تنویر نے متعلقہ حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔











