وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ملاقات

35

اسلام آباد،7اپریل  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعہ کو   یہاں  ملاقات کی ہے ۔   احسن اقبال نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ چین اور اس دوران  چینی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلقہ امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔