ملتان، 07 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے احترام رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن کیا اور خلاف ورزی پر 10 ہوٹل اور ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کے حکم پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں کارروائی کی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تنوروں اور ہوٹل مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کئے۔کریک ڈاؤن میں شاہراہوں پر قناتیں لگاکر کھابے کھلانے والے چھوٹے ہوٹلز کا سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیلوں میں بھرپور ایکشن لینے کا حکم دیا ہے جبکہ ایس او پیز کے مطابق بیکریوں اور جنرل سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فروخت ہوگی۔











