چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد سلیم ساگر سے ملاقات، نئی زمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

27

لاہور07اپریل(اے پی پی): چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد سلیم ساگر سے ملاقات کی جس میں چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے محمد سلیم ساگر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں زبان وادب، تہذیب وتمدن کو نئے افق عطا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے کہا کہ اپنی ثقافتی اقدارکو شادو آباد رکھنا  ہمارا مشن ہے۔  نئی نسل کے خوابوں کو تعبیر دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔  محمد سلیم ساگر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادب وثقافت کی خدمات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔  محمد سلیم ساگر نے نیک خواہشات کے اظہار پر چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔