اسلام آباد،27اپریل(اے پی پی):پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے،یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس حوالے سے تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب میں سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ اس جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
انہوں نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیااور ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔











