پشین،08اپریل(اے پی پی): محکمہ جنگلات ڈویژنل فارسٹ آفیسر،پولیس اور لیویز نے مشترکہ کارروائی میں اومان اسمگنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے اور پانچ بھرے ٹرکوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ جنگلات ڈویژنل فارسٹ آفیسر اجمل کاکڑ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اومان پہاڑی علاقوں میں پایا جانے والا پودا ہے، اس جنگلی پودے کو انگریزی میں ایڈہرہ کہتے ہیں، یہ پودا شمالی بلوچستان کے پہاڑوں تکتو ، زرغون ، زیارت ، چلتن ،قلعہ سیف اللہ، ژوب ، پشین میں عام تھا لیکن دواؤں میں استعمال کیوجہ سے اس پودے کی ضرورت سے زیادہ کٹائی کی گئی جسکی وجہ سے یہ پودا اب شمالی بلوچستان میں نایاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اومان کی غیر قانونی کٹائی کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔











