شکرگڑھ ،17 اپریل (اے پی پی ): میٹھی عید پر پھیونیوں کے بغیر دسترخوان ادھورے معلوم ہوتے ہیں شکرگڑھ کے میدے ،کارن فلور اور دیسی گھی سے تیار پھیونیاں ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں ، عیدالفطر قریب آتے ہی حلوائیوں کی دکانوں پر پھیونیوں کی تیاری میں تیزی آ گئی ہے۔
شکرگڑھ میں کارن فلور اور میدے سے تیار کی گئی کھنک دار پھونیاں ، ذائقے اور خوشبو میں منفردہونے کے سبب ہر عمر کے افراد کی پسندیدہ سویٹ ڈش ہے۔ رمضان شروع ہوتے ہی کاریگر پھیونیوں کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔پھیونیوں کی مقبولیت نے چند سالوں سے بیٹیوں کو بھیجی جانے والی عیدی میں سویوں کی جگہ لے لی ہے ۔
پھیونیوں کیلئے میدے اور مکئی کے آٹے میں گلوکوز اور دیسی گھی یا سرسوں کا تیل ڈالر گوندھا جاتا ہے اور تل لیا جاتا ہے ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث سیل کم ہے تاہم عید قریب ہونے سے پھیونیوں کی مانگ پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔











