ڈی آئی جی سبی کا تھانہ ڈیرہ بگٹی، تھانہ پیر کوہ کا دورہ ، دربار کا انعقاد

10

ڈیرہ بگٹی،16اپریل(اے پی پی ): ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی  نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تھانہ ڈیرہ بگٹی اور تھانہ پیر کوہ کا دورہ کیا جہاں  ایس پی آفس میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی  نے ترجیحاً پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی انتظامات سمیت روزنامچے، اسلحہ، حوالات کو چیک کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔

دربار کے دوران ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی  نے پولیس ملازمان و افسران کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات صادر کیے اور ملزمان کے مزید ویلفیئر کرنے کا عزم کیا۔

اس موقع پرانہوں نے پولیس کو نگرانی کا عمل مزید تیز کرنے اور عوام کے ساتھ مہذبانہ رویہ اپنانے کی ہدایات جاری کئے اور کہا کہ تمام ایس ایچ اوز تھانوں کی حدود کے اندر تمام سماجی برائیوں، منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان، مفرور ملزمان کے خلاف فوراً کریک ڈاؤن کریں اور جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کارروائیوں کہ عمل کو مزید تیز کریں۔

اس موقع پر  ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائیٹ لیفٹیٹنٹ (ر) عطاء الرحمن خان ترین  بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔