اللہ نے خاتون کو وراثتی حقوق دیے ہیں اور ہمیں اس قانون کی پاسداری کرنا ہے: خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان

65

لاہور، 4مئی(اے پی پی): خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان  کے زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل کالج ویونیورسٹی میں خواتین کے  وراثتی حقوق اور ورک اسٹیشنز پر ہراسگی سے متعلق قوانین بارے آگاہی سیمینار منعقد ہوا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج و یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،سیکرٹری خاتون محتسب پنجاب صائمہ صادق ، فیکلٹی ممبران اور میڈیکل طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے خاتون کووراثتی حقوق دیے ہیں اور ہمیں اللہ کے اس قانون کی پاسداری کرنا ہے۔ پراپرٹی رائیٹس سے متعلق 8000 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے پانچ ہزاردس کے فیصلے سنادیے گئی ہیں۔خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے کہا کہ نوٹیفائیڈ ہراسمنٹ کمیٹیز ہر ادارے میں بنائی گئی ہیں ۔اس کے ذریعے تین دن میں جواب داخل کروایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زبانی یا تحریری ہراسمنٹ یاکسی قسم کی ہراسمنٹ کے خلاف خواتین خاتون محتسب پنجاب کے ادارے سے بلاخوف وخطر براہ راست رابطہ کرسکتی ہیں۔ ایک ماہ کے اندر اندر ہراسگی کے مرتکب کو سزا دے دی جاتی ہے  خاتون محتسب پنجاب نے کہا کہ اداروں میں ویزیبل جگہوں پر قوانین چسپاں کیے گیے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ 2021 کے تحت90دن میں خاتون کو اسکا حق دلایا جاتاہے۔ خاتون محتسب کی عدالت میں کسی قسم کا حکم امتنائی (سٹے آرڈرز) نہیں ہوسکتااس عدالت کے پاس بہت سے اضافی اختیارات موجود ہیں۔ وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی ڈاکٹرخالد مسعود گوندل نے کہا کہ اسلام نے عورت کو مالی، معاشی ، اخلاقی و تعلیمی حقوق عطا کیے ہیں۔ نبوت کو سب سے پہلے سہارادینے والی حضرت خدیجہؓ اور علم میں یکتائی کی مالک حضرت عائشہؓ تھیں   ۔ انھوں نے کہا کہ عورت کا کردار ماں ، بیٹی اوربہن کا ہے ان کے وراثتی حقوق کی فراہمی میں بھی معاشرے کو کرداراداکرناچاہیے۔