اوکاڑہ میونسپل کارپوریشن کا ہر شعبہ لوگوں کی خدمت اور معاونت کے لئے کام کر رہا ہے،ملک احمد فراز اعوان

17

اوکاڑہ،04مئی )اے پی پی) :ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک احمد فراز اعوان نےاوکاڑہ کی کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں کا دورہ کیا انہوں نے مارکیٹوں اور پلازوں کے نقشہ جات کی بلدیہ کو ادا کی گئی کمرشل فیس اور دیگر سرکاری واجبات کی ادائیگی سے متعلق دستاویزات چیک کیں انہوں نے کہا کہ کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں کی از سر نو ادا کی گئی فیسوں کے مطابق پیمائش کی جائے گی اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کرنے والےمارکیٹوں و پلازوں کے مالکان کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک احمد فراز اعوان نے مزید کہا  کہ میونسپل کارپوریشن کا ہر شعبہ لوگوں کی خدمت اور معاونت کے لئے کام کر رہا ہے۔ سرکاری قواعد و ضوابط اور قوانین کی کسی ادارے یا شخص کو خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔