اوکاڑہ،06مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کوہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت خواجہ سرا کمیونٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خواجہ سراؤں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے خواجہ سراؤں کو سہولیات دینے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو خواجہ سرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کو فوری طور پر رجسٹرڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو احسن انداز سے ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں کے روزگار کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔