اوکاڑہ،04 مئی (اے پی پی): نواحی گاؤں 40تھری آر کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔











