اوکاڑہ؛  پاکستان مسلم لیگ ن  کے زیر اہتمام یوم استحکام ریلی کا انعقاد

9

اوکاڑہ،25 مئی(اے پی پی ):پاکستان مسلم لیگ ن  کے زیر اہتمام یوم استحکام ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج،سابق صوبائی وزیر و ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن میاں یاور زمان،سابق رکن صوبائی اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن ضلع میاں محمد منیر سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری منیب الحق نے کی۔

ریلی ایم سی بی چوک سے شروع ہو کر صدر بازار، گول چوک ،کچہری بازار سے ہو کر غوثیہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔  ریلی کے شرکاء نے پاک فوج  اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ پاک فوج اور عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو فوری سزائیں دی جائیں ۔ استحکام پاکستان ریلی میں قومی نغمے گونجتے رہے۔