اوکاڑہ،14مئی (اے پی پی): پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے پاک سول سولجرز آرگنائزیشن کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شامل سینکڑوں شرکاء پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مختلف بازاروں سے گزرے اور پریس کلب چوک میں پہنچے جہاں پر ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہو نے کا عزم کیا اور کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔
شرکاءنے جناح ہاؤس کونذرآتش ودیگر سرکاری املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار کرنے والے شرپسندوں کو قرار واقعی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔
ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔